مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے تجارتی جنگ چھیڑی تو چین بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔ بیجنگ میں چین کی قومی پارلیمان نیشنل پیپلز کانگریس کے ترجمان ژانگ ژے سوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر چہ چین امریکہ کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن امریکہ ایسے اقدامات اُٹھائے جو چین کے تجارتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں تو چین بھی خاموشی سے ہاتھ پر ہاتھ رکھے نہیں بیٹھا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا ہے تاہم چین کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو راست اقدام اُٹھائیں گے، چین اپنی سالمیت پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کرتا اور چین کے لیے اپنی معیشت سب سے اہم ہے جس کے خلاف اقدامات پر سخت مزاحمت کریں گے۔
چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے تجارتی جنگ چھیڑی تو چین بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔
News ID 1879166
آپ کا تبصرہ